ابتدائی استعمال اور لاگ اِن
- مرکزی ویب سائٹ سے لاگ اِن کھولیں اور اپنا یوزرنیم اور پاسورڈ درج کریں۔
- کامیاب لاگ اِن کے بعد ڈیش بورڈ کھلے گا۔ فیز ایڈمن کو صرف اس کا مقررہ فیز دکھائی دے گا۔
- پروفائل میں نام، ای میل، تصویر اور پاسورڈ تازہ رکھیں تاکہ reset password درست کام کرے۔
- کام مکمل ہونے پر sidebar سے لاگ آؤٹ ضرور کریں، خصوصاً مشترکہ کمپیوٹر پر۔
صارفین، رولز اور اختیارات
| صارف | دائرۂ کار | اہم اختیار |
|---|---|---|
| سپر ایڈمن | تمام فیزز | فیز، پیکج، صارف، رول، سیٹنگز اور مکمل بیک اپ |
| فیز ایڈمن | صرف مقررہ فیز | اپنے فیز کے روزمرہ اندراجات اور رپورٹس |
| کسٹم رول | مقررہ فیز | صرف رول مینیجر میں منتخب permissions |
| الاٹی | صرف اپنا کھاتہ | اپنی الاٹمنٹ، ledger، اقساط اور پروفائل |
نیا صارف بنانے کا محفوظ طریقہ
- سیٹنگز ← صارفین کھولیں اور نیا صارف منتخب کریں۔
- درست فیز اور رول مقرر کریں؛ غیر ضروری permission نہ دیں۔
- فعال ای میل درج کریں اور عارضی پاسورڈ صارف سے پہلے login پر تبدیل کروائیں۔
فیز، بنیادی معلومات اور پیکج
- فیزز سے نیا فیز کھولیں اور نام، پتہ، فون، لوگو اور ایک مرلہ کے مربع فٹ درج کریں۔
- رسید اور voucher prefix/ابتدائی serial، SMS server اور API معلومات ضرورت کے مطابق درج کریں۔
- محفوظ کرنے پر default کھاتہ بکس، expense accounts، templates اور مقررہ demo users خود بن سکتے ہیں۔
- download ہونے والی credentials file محفوظ مقام پر رکھیں اور default passwords تبدیل کریں۔
سپر ایڈمن پیکیج مینجمنٹ میں ماہانہ، سالانہ یا lifetime مدت، فیس، آغاز اور اختتام کی تاریخ مقرر کرتا ہے۔ مدت ختم ہونے پر فیز صارف کی رسائی نئی ادائیگی تک محدود ہو سکتی ہے۔
پلاٹس کی تیاری اور فہرست
ایک پلاٹ درج کرنا
- فیز منتخب کرکے پلاٹس کی فہرست کھولیں اور نیا پلاٹ منتخب کریں۔
- پلاٹ نمبر، قسم، لمبائی اور چوڑائی درج کریں۔ رقبہ مرلہ میں خود calculate ہوگا۔
- فی مرلہ قیمت یا کل قیمت کی معلومات چیک کرکے محفوظ کریں۔
Bulk Import
- پہلے اسی صفحے سے تازہ sample file download کریں۔
- column names تبدیل کیے بغیر ہر row میں مکمل data لکھیں۔
- Import کے بعد شامل اور skip ہونے والی rows کی تعداد چیک کریں، پھر plot list verify کریں۔
کھاتہ بکس، اقسام اور کلائنٹس
کھاتہ بک کی درست قسم ضروری ہے کیونکہ اسی سے buttons، ledger، receipts اور حساب کا رویہ طے ہوتا ہے۔
| قسم | استعمال |
|---|---|
| خریدار الاٹی | پلاٹ خریدار، الاٹمنٹ، اقساط اور بقایا |
| ایجنٹ | بروکر/ایجنٹ commission اور لین دین |
| جنرل | کاروباری افراد، supplier، سرمایہ کار یا عمومی حساب |
| خصوصی default اقسام | مالکان، رقبہ ادائیگی، کیش اور نظام کے مخصوص حساب |
- فیز کا کھاتہ بکس صفحہ کھولیں، مطلوبہ کتاب یا category منتخب کریں۔
- نیا کلائنٹ بناتے وقت پورا نام، ولدیت، CNIC، فون، پتہ، تصویر اور category درج کریں۔
- Profile photo کو document upload میں صحیح category دیں؛ تازہ تصویر profile پر دکھائی دے گی۔
- پرانی entries کے لیے sample file کے مطابق bulk import کریں۔ الاٹی import کی وصولیاں ہمیشہ جمع میں رہیں گی۔
پلاٹ الاٹمنٹ
- الاٹمنٹس میں فیز منتخب کرکے نئی الاٹمنٹ کھولیں۔
- الاٹی کھاتہ اور دستیاب plot منتخب کریں؛ plot کا رقبہ اور قیمت backend سے آ جائے گی۔
- قیمت، رعایت، payment plan، ماہانہ قسط اور تاریخیں verify کریں۔
- بروکر ہو تو agent منتخب کرکے commission روپے یا فیصد میں درج کریں۔
- کل قیمت بعد از رعایت اور commission calculation دیکھ کر record محفوظ کریں۔
محفوظ ہونے کے بعد الاٹی ledger میں plot number، area، rate، discount، total price، paid، due اور overdue summary دکھائی جاتی ہے۔
اقساط، وصولیاں اور لین دین
قسط وصول کرنا
- الاٹی ledger کھول کر جمع قسط کا اندراج منتخب کریں۔
- تاریخ، رقم، مہینہ/تفصیل اور payment method درج کریں۔
- محفوظ کرنے کے بعد جمع column، running balance اور paid installments list verify کریں۔
- Print action سے phase-based serial والی اردو رسید نکالیں۔
General یا Agent لین دین
جمع وصول شدہ رقم اور نام ادا شدہ/نکالی رقم کے لیے استعمال کریں۔ Voucher print میں account، رقم، amount in words، phase logo اور serial شامل ہوتے ہیں۔
اخراجات اور خرچہ کھاتے
- اخراجات سے فیز منتخب کرکے مطلوبہ خرچہ کھاتہ کھولیں۔
- نیا خرچ درج کرتے وقت تاریخ، رقم، تفصیل اور متعلقہ شخص/رسید لکھیں۔
- روزانہ یا مدت وار expense report میں entry verify کریں۔
- غیر استعمال شدہ expense account edit/delete کیا جا سکتا ہے؛ linked entries والا account پہلے صاف کرنا ہوگا۔
رپورٹس، فلٹر اور پرنٹنگ
- بیلنس شیٹ: کل آمدن، کل اخراجات اور cash in/from hand۔
- کیش بک: تاریخ وار وصولیاں، ادائیگیاں اور running balance۔
- ٹرائل: کھاتوں کے جمع، نام اور میزان کا مجموعی جائزہ۔
- فروخت رپورٹ: فروخت شدہ پلاٹس، الاٹی، deal اور اقساط۔
- Paid/Overdue: کلائنٹ وار ادا شدہ اور واجب الادا اقساط۔
صحیح filter استعمال کریں
آج، ہفتہ، ماہ اور سال ہمیشہ موجودہ تاریخ سے پچھلی متعلقہ مدت لیتے ہیں۔ مکمل ریکارڈ فیز کی پہلی entry/registration date سے آج تک data دکھاتا ہے۔ سپر ایڈمن ایک فیز یا تمام فیزز منتخب کر سکتا ہے۔
- رپورٹ اور فیز منتخب کریں۔
- مدت یا start/end dates منتخب کریں؛ dropdown بدلنے پر data تازہ ہونا چاہیے۔
- screen totals کو source ledger سے چیک کریں۔
- Print کھول کر browser میں A4، صحیح orientation اور scale منتخب کریں۔
SMS، انفرادی اور اجتماعی رابطہ
- فیز کی SMS server/API key اور available credit پہلے test کریں۔
- مسیج بھیجیں میں فیز/کلائنٹس منتخب کریں اور message preview پڑھیں۔
- انفرادی client record سے single SMS بھیجا جا سکتا ہے۔
- Overdue list سے بقایا client کو متعلقہ action کے ذریعے reminder دیں۔
رسید، Voucher اور پیغام ٹیمپلیٹس
Templates فیز اور category کے مطابق ہوتے ہیں، مثلاً قسط رسید، general voucher، allotment letter، SMS، email اور WhatsApp۔
- ٹیمپلیٹس میں فیز اور category منتخب کرکے نیا template بنائیں۔
- مجاز placeholders استعمال کریں؛ نام غلط ہونے پر value خالی رہے گی۔
- HTML/CSS شامل کرتے وقت print page size اور Urdu font واضح رکھیں۔
- مکمل پیش منظر میں demo data سے layout دیکھیں، پھر default مقرر کریں۔
الاٹی کلائنٹ پورٹل
Admin کی تیاری
- الاٹی record کے Portal action سے portal account کھولیں۔
- username/email، status اور عارضی password مقرر کریں۔
- ضرورت پر Login as Client سے view چیک کریں، پھر لازماً client session سے logout کریں۔
الاٹی کے اختیارات
اپنی allotments، مکمل ledger، paid/overdue installments، profile photo/contact details اور password management۔ الاٹی دوسرے client یا phase کا data نہیں دیکھ سکتا۔
سسٹم اور انتظامی سیٹنگز
- پیکج: فیس، مدت، administrator contact اور payment history۔
- صارفین/رولز: phase assignment، permissions اور account status۔
- SMS: device/API configuration اور testing۔
- Email: SMTP، sender، test email اور reset password template۔
- ویب سائٹ: public homepage on/off، logo، متن اور رابطہ submissions۔
- Trash: soft-deleted records بحال یا مستقل delete کرنا۔
- Audit logs: اہم user actions کا حفاظتی جائزہ۔
بیک اپ، Restore اور ڈیٹا حفاظت
سپر ایڈمن مکمل database یا منتخب phase backup بنا سکتا ہے۔ فیز ایڈمن صرف اپنے فیز کے مجاز backup/restore actions دیکھتا ہے۔
- بیک اپ سینٹر میں نوعیت منتخب کرکے backup بنائیں۔
- محفوظ فہرست میں file size، type، phase اور تاریخ verify کریں۔
- اہم backup کو download کرکے الگ محفوظ storage پر رکھیں۔
- Restore سے پہلے تازہ backup لیں، پھر درست file منتخب کریں۔
عام مسائل اور فوری حل
| مسئلہ | چیک کریں |
|---|---|
| لاگ اِن نہیں ہو رہا | یوزرنیم، keyboard language، account status، phase package اور reset email چیک کریں۔ |
| Action not allowed | صفحہ refresh کرکے form دوبارہ کھولیں؛ پرانا CSRF token یا کئی tabs وجہ ہو سکتے ہیں۔ |
| اردو خراب/علامات نظر آئیں | UTF-8 page، shared Urdu CSS، database charset اور browser cache چیک کریں۔ |
| Import rows skip ہوں | تازہ sample، لازمی columns، date/amount format اور duplicate IDs دیکھیں۔ |
| White screen یا Error 500 | PHP error log، database migration، file permissions اور missing columns چیک کریں۔ |
| Print درست نہ ہو | A4، صحیح orientation، 100% scale، headers/footers off اور background graphics on کریں۔ |
| SMS/Email نہ جائے | API/SMTP credentials، credit، sender، port/encryption اور test action دیکھیں۔ |
| Mobile table کٹی ہوئی لگے | Table کے اندر دائیں/بائیں swipe کریں؛ browser zoom 100% رکھیں۔ |
Support کو کیا معلومات دیں؟
صفحے کا URL، وقت، user role، منتخب phase، error کا screenshot اور کام کے steps دیں۔ پاسورڈ، OTP، API key یا مکمل database public message میں نہ بھیجیں۔
ڈویلپر اور تکنیکی معاونت سے رابطہ
انجینئرریاض مشتاق
AL RIAZ DEVELOPERS
سافٹ ویئر، ویب سائٹ، ہوسٹنگ، بیک اپ، سکیورٹی، SMS، Email اور تکنیکی خرابی کے متعلق معاونت کے لیے درج ذیل ذرائع سے رابطہ کریں۔